سال 2024: ویکیپیڈیا پر کون سے صفحات سب سے زیادہ دیکھے گئے؟
- 06, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ویب سائٹ وکی پیڈیا جو کہ ایک اہم آن لائن فری انسائیکلوپیڈیا ہے، نے سال 2024 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے صفحات کی فہرست جاری کی ہے۔ویب سائٹ کے مطابق اکتوبر 2024 کے آخر تک اس کے مختلف صفحات کو 76 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا یا پڑھا گیا۔
اس وقت دنیا کی آبادی 8 ارب سے زائد ہے اور 4 ارب افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جب کہ وکی پیڈیا کو 76 ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
ویکیپیڈیا پر سب سے زیادہ پڑھے یا دیکھے جانے والے 10 صفحات کی فہرست:
پروجیکٹ 2025
ہندوستانی انتخابات
امریکی نائب صدر منتخب جے ڈی وینس
بالی ووڈ فلم ڈیڈ پول اور وولورائن
ڈونلڈ ٹرمپ
انڈین پریمیئر لیگ
امریکی صدارتی انتخابات
ملزم برادران لائل اور ایرک مینینڈیز
2024 میں اموات
کملا ہیرس
تبصرے