وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے بری خبر
- 09, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اکمل خان باری نے بغیر کارروائی نظربند رکھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے خلاف ساڑھے 13 ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ ہرجانے کا مقدمہ انہوں نے وکیل خرم لطیف کھوسہ کے ذریعے سیشن کورٹ میں دائر کیا۔ درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اکمل خان باری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں بغیر کسی کارروائی کے نظربند رکھا گیا۔ درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 22 نومبر کو درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، اسی روز تھانہ اسلام پورہ پولیس نے اسے سیشن کورٹ کے باہر سے غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور درخواست گزار کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ نمبر 863/24 تھانہ رنگ محل۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے