پیپلز پارٹی کی کمیٹی برائے قومی امور کا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ
- 09, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی کمیٹی برائے قومی مسائل کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، کے پی کے گورنر فیصل کریم کنڈی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، احمد محمود، نوید قمر اور علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی قومی امور کمیٹی آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔

تبصرے