نوکری کے متلاشیوں کے لیے خوشخبری، بزنس کارڈ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :  پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے بزنس کارڈ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ ایزی بزنس فنانسنگ سکیم کے تحت 30 ملین روپے تک کے قرضے فراہم کرنے کی تجویز دی گئی۔ بڑے شہروں میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بزنس کارڈ اسکیم کے تحت 1 سے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3 ماہ کی رعایتی مدت بھی دی جائے گی اور اسکیم کے تحت قرضہ 5 سال تک واپس کرنا ہوگا۔ بزنس کارڈ ریستوران سمیت 10 شعبوں میں ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس کے لیے ترجیحی قرضے دستیاب ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+