تعطیلات کا اعلان
- 09, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : سندھ کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
فیصلے کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں اور کالجز پر ہو گا اور تعطیلات کا نوٹیفکیشن سکول اینڈ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آئندہ ہفتے جاری کر دے گا۔ اجلاس میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ نویں اور دسویں کے امتحانات 15 مارچ سے ہوں گے۔

تبصرے