بری خبر، اب شادیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا
- 09, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شادی ہال ایسوسی ایشن نے ہال میں تقریبات منعقد کرنے والوں سے ایف بی آر کی جانب سے عائد کردہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شادی ہال ایسوسی ایشن نے ہالز میں تقریبات منعقد کرنے والوں سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے شادی ہالز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا ہے جو شادی ہال میں تقریبات منعقد کرنے والوں سے ہال کے کرائے کے علاوہ وصول کیا جائے گا۔
ویڈنگ ہال ایسوسی ایشن کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تبصرے