سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- 09, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 80 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ٹماٹر 40 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، سرکاری پرائس لسٹ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 140 روپے مقرر کر دی گئی۔ پیاز، آلو اور لیموں کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ، سرکاری قیمتوں کی فہرست میں آلو اور لیموں کی فی کلو قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی۔
لہسن 80 روپے فی کلو مہنگا، قیمت 600 سے 680 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، آلو کی قیمت میں 10 روپے اور کریلے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا سرکاری پرائس لسٹ میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ دوسری جانب لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں قابو سے باہر ہونے لگی ہیں۔ شہر میں سرکاری نرخوں کے برعکس سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں۔مارکیٹ کمیٹی کے مطابق جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گرین مارکیٹوں، پوش ایریاز اور اسٹریٹ مارکیٹوں کے ریٹ الگ سے وصول کیے جا رہے ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے