حکومت نے عمران خان کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے

عمران خان

نیوز ٹوڈے :   وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت کی عمران خان کے خلاف خصوصی شکایت پر لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے اور سابق وزیراعظم کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بغاوت اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلانے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے چیپٹرز 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سی آر پی سی کی دفعہ 196 کے تحت شکایت درج کرنے اور مختلف جرائم کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+