مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کے لیے چین سے جدید ترین مشینری لانے کا فیصلہ

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے موقع پر چینی کمپنی Hygea Medical Technologies کے ساتھ کینسر کے علاج کے جدید ترین طریقہ Hygea اور اس کی مشینری کو پنجاب میں لانے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ مشینری کی آمد سے کینسر کا علاج سرجری اور کیموتھراپی کے بغیر ممکن ہو جائے گا۔

ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لووفولیانگ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہائجیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے حکام نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے لیے پیشہ ورانہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے کینسر کے مریضوں کا جدید مشینری اور علاج کے طریقوں سے علاج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی سی ای او اور چینی کمپنی کے چیئرمین زی ہونگ شینگ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں فضائی آلودگی کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب اور چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بیجنگ میں شیجی ٹین ہسپتال اور میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن اور میٹرو بس پاک چین دوستی کا ثبوت ہے۔ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سسٹم کے لیے تعاون ناقابل فراموش ہے، لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+