بجلی کی تقسیم کا جدید نظام: پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری

بجلی کی تقسیم

نیوز ٹوڈے :    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کے لیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلان کے مطابق، پاکستان کو DISCOs کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 200 ملین ڈالر کا قرض دیا جائے گا۔

اے ڈی بی کے مطابق یہ رقم لیسکو، میپکو اور سیپکو کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی، گرڈ سے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی سے کاروباری اداروں کو بڑی سہولت ملے گی جب کہ اس سے بجلی کی ترسیل کے نقصانات کو کم کرنے اور انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مدد فراہم کرے گا، اس امداد سے بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید بنایا جائے گا اور نقصانات میں کمی آئے گی جب کہ بجلی کے نقصانات میں کمی سے شعبے کے مجموعی نقصانات میں نمایاں کمی آئے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس منصوبے میں 332,000 ایڈوانس میٹر نصب کیے جائیں گے، جو DISCOs کو بجلی کی کھپت اور گرڈ کی کارکردگی سے متعلق ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کریں گے، جب کہ یہ منصوبہ تینوں DISCOs کے آن لائن ٹرانسفارمر کی نگرانی کے قابل بنائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قرضہ سیپکو کے 66 کلو واٹ کے چار گرڈ اسٹیشنز کو 132 کلو واٹ تک اپ گریڈ کرنے، لیسکو میں 25 گرڈ اسٹیشنز کو جدید بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جب کہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے سے نقصانات میں کمی اور بلوں کی وصولی میں اضافہ ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+