اس سال کی سب سے بڑی چوری رپورٹ

چوری رپورٹ

نیوز ٹوڈے :   پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ڈی سی کالونی میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات ایک گھر میں ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کے علاقے ڈی سی کالونی کاغان بلاک کے رہائشی انور سندھو کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کامونکی گئی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کی غیر موجودگی میں ہیلمٹ پہنے نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور لاکرز کے تالے توڑ کر 197 تولے سونا اور 38 لاکھ 35 ہزار نقدی چوری کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔

اہل خانہ کے مطابق مجموعی طور پر 4 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے خاتون غلام فاطمہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔چند روز قبل ڈسکہ کے علاقے گلٹیاں موڑ میں دن دیہاڑے چوری کا انوکھا واقعہ سامنے آیا تھا۔ چوری کی وارداتوں میں ایکسکیویٹر کرینیں، ٹریکٹر ٹرالیاں اور بھاری مشینری استعمال کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چور پلازہ کے اطراف سے مٹی کی 45 ٹرالیاں چوری کر کے لے گئے، چور 2 لاکھ اینٹیں، 6 دروازے اور 8 درخت کاٹ کر لے گئے۔صدر پولیس نے پلازہ کی مالک روبینہ کوثر کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

اس سے قبل مری کے نواحی علاقے میں ایک بینک سے 55 لاکھ روپے کی چوری کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا تھا۔مری سٹی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بینک میں واردات کرنے والے چوروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+