ایک منفرد روبوٹ جو جرائم کی روک تھام کرے گا

انوکھا روبوٹ

نیوز ٹوڈے :   چین میں ایک ایسا انوکھا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو سڑکوں پر گشت کر کے جرائم کی روک تھام کرے گا۔جی ہاں، واقعی روبوٹ بنانے والی کمپنی لوگن ٹیکنالوجی نے RTG نامی روبوٹ تیار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ایک تکنیکی پیش رفت ہے کیونکہ یہ روبوٹ خطرناک ماحول اور حالات میں انسانوں کی مدد کر سکتا ہے بلکہ ان کا متبادل بھی ہو سکتا ہے۔زمین اور پانی دونوں پر کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ روبوٹ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے جبکہ 4 ٹن کا جھٹکا بھی برداشت کر سکتا ہے۔

ویسے تو یہ پانی، پتھریلی سطحوں اور کیچڑ میں بھی کام کر سکتا ہے، لیکن اس کا منفرد استعمال شہروں میں ممکن ہو گا، جہاں یہ مجرموں کی نشاندہی کر کے انہیں جرائم سے روک سکے گا۔اس مقصد کے لیے روبوٹ کو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) سافٹ ویئر سے لیس کیا گیا ہے۔

اسے چین میں بعض مقامات پر پولیس افسران کے ساتھ گشت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ نہ صرف مجرموں کا سراغ لگا سکتی ہے بلکہ جرائم کو ہونے سے بھی روک سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کافی اونچائی سے گرنے کو برداشت کر سکتی ہے اور مستقبل میں جرائم سے لڑنے والی جنگجو ثابت ہوگی۔اے آئی سافٹ ویئر کی بدولت یہ اپنے اردگرد کی خرابیوں یا غیر معمولی حالات کا پتہ لگا سکتا ہے، جبکہ یہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرموں کی شناخت کر سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+