سندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروس متعارف
- 11, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : سندھ حکومت نے شہریوں کے لیے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروسز متعارف کرائی ہیں، جس کا مقصد انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔شہری اب باآسانی آن لائن سروس کے ذریعے لرننگ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، نان کمرشل لائسنس کی تجدید کی خدمات جلد ہی شروع کی جائیں گی۔
لرننگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ویب سائٹ https://dlsonline.sindhpolice.gov.pk/ میں لاگ ان ہونے کے بعد اسے حاصل کر سکتے ہیں اور 42 دن کے بعد کسی بھی برانچ سے مستقل لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تبصرے