خبردار! نادرا کی جعلی ویب سائٹ بنائی گئی
- 11, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : دھوکے بازوں نے سادہ لوح شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فراڈ کرنے والوں نے نادرا کے نام پر دستاویزات کی تمام سہولیات دہلیز پر فراہم کرنے کی آڑ میں ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا، انکشاف ہوا ہے کہ جعلساز ”سروسز“ فراہم کرنے والی جعلی ویب سائٹ چلا رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد جعلسازوں کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ نادرا نے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنے کے لیے باقاعدہ پبلسٹی بھی شروع کر دی ہے۔
نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ جعلی ویب سائٹ پر نادرا سے متعلق کوئی بھی خدمات نہ لیں، اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ دہلیز پر شناختی دستاویزات کی تیاری سے متعلق جعلسازوں سے لین دین نہ کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا پاک آئی ڈی ایپلی کیشن اور آفیشل سوشل میڈیا ویب سائٹ سے رابطہ رکھیں۔

تبصرے