طاہر اشرفی کی خدمات سے ہر حکومت مستفید ہوتی ہے، انہیں جواب دینے کی ضرورت نہیں: کامران مرتضیٰ
- 11, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ہی بل کے خلاف اجلاس بلا کر تماشا کیا۔ یہ بل جے یو آئی کے مطالبے پر ضرور لایا گیا تھا لیکن یہ حکومتی بل تھا۔ایک سوال کے جواب میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ طاہر اشرفی کو کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، ان کی خدمات سے ہر حکومت فائدہ اٹھاتی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان الگ قانون سازی کرانا چاہتے ہیں تو حکومت جان کر بتائے، ہم تلخی نہیں چاہتے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کو منتقل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ممکن ہے کہ سیاست کے میدان میں کسی کے پاس افرادی قوت زیادہ ہو، لیکن مدارس کے میدان میں ان کے فورم کی افرادی قوت لاکھوں میں ہے۔ اگر حکومت کو دس ہزار افراد لانے کا مسئلہ درپیش ہے تو یہاں بیٹھے علماء کے پاس اسلام آباد میں اتنے مدارس ہیں کہ پچیس سے تیس ہزار افراد کو لا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قافلے اور مظاہرے نہیں، ہم تعلیم کے میدان میں تعلیم اور سیاست کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے