چند روز پہلے تک ان کی بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے جائز تھی، خواجہ آصف
- 12, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے لیکن تحریک انصاف دن میں کئی بار رنگ بدلتی ہے، ان کی ضمانت کون دے گا؟
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جن اموات کی بات کرتی ہے ان کی تعداد 12 سے 278 بتائی جاتی ہے لیکن رہنما کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما رینجرز اور پولیس کی شہادت کا ذکر تک نہیں کرتے، اسے تسلیم کرنے دیں۔ یہ دوغلا پن اور دوہرا معیار پی ٹی آئی کی پہچان اور کلچر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ چند روز قبل تک ان کے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جائز تھے اور حکومت کے ساتھ حرام تھے۔

تبصرے