وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کی جنکو سولر کمپنی کا دورہ، سولر ٹیکنالوجی کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 12, دسمبر , 2024
.webp)
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی معروف سولر کمپنی Junco Solar کا دورہ کیا اور کمپنی کی جدید سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا اور Junco کمپنی کو پنجاب میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم جنکو سولر کمپنی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے کام کرے گی۔ اس کے ساتھ جنکو کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی بنائے گی، تاکہ سولر ٹیکنالوجی کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں شمسی توانائی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس سے نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے