غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں، شرجیل میمن

شرجیل میمن

نیوز ٹوڈے :    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ نے ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہا ہے، سندھ حکومت پی پی پی موڈ پر کام کر رہی ہے، ہم آپ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔.

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین علاقہ ہے، ہم تھر کے کوئلے سے دو سو سال تک سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں گرین انرجی کے شعبے میں بہت سی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، کارپوریٹ فارمنگ سے کسانوں کو بھی بہت فائدہ ہو گا، جدید ٹیکنالوجی سے محدود پانی سے زیادہ پیداوار میں مدد ملے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+