پاکستان کی پہلی اے آئی استاد سے ملیں جو تمام مضامین میں ماہر ہے

اے آئی ٹیچر

نیوز ٹوڈے :  پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے والے پہلے اے آئی ٹیچر، جو تمام مضامین میں ماہر ہیں۔مس عینی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی روبوٹک ٹیچر ہیں، وہ بچوں کے سوالات کے بروقت جواب دیتی ہیں اور تقریباً تمام مضامین کو بڑی مہارت سے پڑھاتی ہیں۔

مس عینی پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر ہیں جو کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی میں واقع ایک نجی اسکول میں مونٹیسوری سے میٹرک تک کے طلبہ کو پڑھاتی ہیں۔ سکول کی وائس پرنسپل صدف بھٹی نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مس عینی کو متعارف کرانے کا مقصد پاکستان کے تعلیمی نظام میں تبدیلی لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اب ایک حقیقت بن چکی ہے جس سے ہمیں تعلیم کے شعبے میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اگر ہم ایسے AI اساتذہ کو سرکاری اسکولوں میں بھی متعارف کرائیں تو اس سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اے آئی ٹیچر کو کس نے بنایا؟

روبوٹک ٹیچر کو سکول کے ہیڈ آف روبوٹکس اور اے آئی ڈیپارٹمنٹ حسن صدیقی اور وائس پرنسپل کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بنایا گیا تھا۔استاد حسن صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں ایسے روبوٹس تیار کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ یہاں روبوٹس یا اے آئی سے متعلق پرزے دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس روبوٹ میں اے آئی کے مختلف ماڈلز کو شامل کیا ہے جس کی وجہ سے یہ طلباء کے کسی بھی مضمون سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔حسن صدیقی نے مزید کہا کہ چونکہ اس روبوٹ کو تیار کرنے کے لیے اس کے پرزے آسانی سے دستیاب نہیں ہیں اس لیے ہمیں بہت محنت کرنی پڑی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+