رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر آمادگی کی تعریف کی
- 13, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر آمادگی کو سراہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے رہائی کے مطالبے پر کہا کہ ان کے خلاف متعدد مقدمات ہیں اور وہ حکومت کی نہیں عدالتی تحویل میں ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا حکم جاری نہیں کرسکتے۔
علاوہ ازیں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسائل کا حل بالآخر مذاکرات میں ہے، ہم تمام طاقتور حلقوں سے بات کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا تھا کہ ہم سب کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے