سموگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن راتوں رات حالات نہیں بدل سکتے، مریم نواز
- 13, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں، سموگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں لیکن راتوں رات حالات نہیں بدل سکتے۔
شنگھائی میں کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جارہے ہیں، چین کے تجربات سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب جو چین میں ہیں، نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور بچوں کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم دینے کے جدید طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نواز نے جیاڈنگ بیورو آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر گوان ونجی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو چین کے تعلیمی نظام کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

تبصرے