کن طلباء کو مفت الیکٹرک بائک ملے گی؟ اہم خبر آگئی
- 13, دسمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں سی ڈی اے کو تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز لگانے کی ہدایت کی گئی۔ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا، رانا تنویر نے بتایا کہ 39 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرضوں پر فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ شفافیت کے لیے پورے عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے، اسلام آباد کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق ماڈل سٹی بنایا جائے گا اور بہت جلد الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 26 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں اور رکشے بلاسود قرضوں پر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ طلباء کو 10 ہزار ای بائیکس، سرکاری ملازمین کو 2 ہزار اور سرکاری اور پرائیویٹ خواتین ملازمین کو 2 ہزار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ خصوصی افراد کو 1000 الیکٹرک تھری وہیل بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے