پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات

نیوز ٹوڈے :    آئندہ 15 روز کے لیے وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 2.78 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 148.95 روپے فی لیٹر ہو گی۔
  فی لیٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+