کراچی کے خرم خان آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
- 16, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : خرم خان نیوزی لینڈ کے شہر تائپو میں منعقد ہونے والی آئرن مین چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے خرم خان آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے واحد پاکستانی ہیں۔
ٹرائیتھلون طرز کے ایونٹ میں 119 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنے طور پر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔چیمپئن شپ میں 1.9 کلو میٹر تیراکی اور 90 کلو میٹر بائیک رائیڈ شامل تھی جبکہ 21.1 کلو میٹر کی دوڑ بھی مقابلے کا حصہ تھی۔
پاکستان کے خرم خان نے پورا چکر 5 گھنٹے 32 منٹ اور 52 سیکنڈز میں مکمل کیا۔خرم خان نے کہا کہ آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرانا اعزاز کی بات ہے، مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ملک کی نمائندگی کروں گا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے