مذاکرات ہونے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کو پہل کرنا ہو گی، خواجہ آصف
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کو پہل کرنا ہوگی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لوگوں نے شور مچا رکھا ہے، مجھے کسی مذاکرات کا علم نہیں، پارٹی میں مذاکرات کرنے والے وزراء کو بھی علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو خاموش رہیں اور اپنی زبان نرم کریں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات کا عمل اسپیکر کے ذریعے شروع ہونا چاہیے، پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی، اس کے بعد ہم جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ وہ 26 نومبر سے پہلے کس زبان میں بات کر رہے تھے، پی ٹی آئی کی زبان میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لیے پہل کریں کیونکہ ان کے علاوہ پارٹی میں کسی کی کوئی حیثیت نہیں۔
تبصرے