حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی وارننگ جاری کر دی
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کو اوقات کار کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کو بتایا گیا ہے کہ تمام محکموں اور دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔ سرکاری افسران اور اہلکاروں کے دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اوقات کار پر عمل نہیں کرتے ہیں تو تنخواہوں میں کٹوتی اور ٹرانسفر بھی کی جا سکتی ہے۔
تبصرے