فیصل آباد میں ڈاکو ایک اور ڈیلیوری بوائے سے پیزا چھین کر لے گئے
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فیصل آباد میں پیزا کے شوقین ڈاکوؤں نے ایک اور ڈیلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیزا کے شوقین ڈاکوؤں کا یہ چوتھا واقعہ ہے تاہم پولیس ڈاکوؤں کا سراغ نہیں لگا سکی۔
پولیس کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا۔ امان اللہ نامی پیزا ڈیلیوری بوائے نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس سے پیزا، پیزا بیگ، موبائل فون اور 3 ہزار روپے چھین لیے۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کر لیا ہے۔اس سے قبل پیزا کے شوقین ڈاکو صدر اور مدینہ ٹاؤن تھانوں کے علاقوں میں پیزا چھیننے کی تین وارداتیں کر چکے ہیں، پولیس تاحال ان ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
خاص خبریں
-
برطانیہ نے تارکین وطن کیلیے مستقل رہائش کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم (شیخ حسینہ واجد) کو سزاۓ موت کا حکم سنا دیا گیا
-
اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی کابینہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی ریاست کو ماننے سے کیا انکار
-
سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی
تازہ ترین

تبصرے