خیبرپختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری، انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے اور حکومت نے مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
رواں سال صوبے میں پولیو کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، ٹانک سے 3، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 جبکہ مہمند اور نوشہرہ اضلاع سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کرم میں پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے مطابق پولیو مہم کے لیے 42 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جب کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 54 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کی گئی ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے