اسٹیبلشمنٹ نے علاج شروع کر دیا لیکن ن لیگ ہماری بات چیت کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، شیر افضل
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 نومبر کے واقعات کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کا علاج شروع کر دیا ہے لیکن مسلم لیگ ن ہماری بات چیت کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی جس کے بعد انہوں نے یہ بیان بھی دیا کہ پی ٹی آئی رہنما حکومت کے ساتھ خوش گوار موڈ میں چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے مذاکراتی کمیٹی کی اہمیت کم ہوئی، پی ٹی آئی کے بانی کے اس بیان سے ہمارا کچھ نقصان ہوا۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات 22 سے 26 نومبر تک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں پی ٹی آئی کے بانی کو 15 سے 20 دن میں رہا کرنے کی بھی بات ہوئی لیکن اسے ہماری غلطی کہیے یا ہمارا تکبر کہ ہم ہر قیمت پر ڈی چوک پہنچنا چاہتے تھے۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، 22 سے 26 نومبر تک جاری مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے