شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ، پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

عمران خان

نیوز ٹوڈے :   لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے میں عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کو سنایا گیا۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کے خلاف پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

پی ٹی آئی بانی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+