ضلع کرم میں سڑکیں بلاک، ادویات کی قلت، 2 ماہ میں 29 بچے دم توڑ گئے
- 17, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاراچنار ہسپتال کے ایم ایس نے انکشاف کیا ہے کہ کرم میں 2 ماہ میں 29 بچے علاج نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونے والا گرینڈ جرگہ آج دوبارہ شروع ہوگا۔دوسری جانب ضلع کرم کی اہم شاہراہ بشمول پشاور پاراچن مین شاہراہ گزشتہ 70 روز سے بند ہے۔ سڑکیں بند ہونے سے ضلع میں اشیائے خوردونوش، پٹرول، گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاراچنار اسپتال کے ایم ایس نے کہا ہے کہ علاج نہ ہونے سے 2 ماہ میں 29 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں، ادویات اور دیگر سہولیات کی کمی کے باعث صورتحال مزید تشویشناک ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع کرم میں قبائل کے درمیان تصادم میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سڑکیں تاحال بلاک ہیں جب کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قائم کیا گیا جرگہ گزشتہ اجلاس میں بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا۔
تبصرے