قومی اسمبلی: رانا تنویر اور اسد قیصر کے درمیان شدید تصادم

رانا تنویر اسد قیصر

نیوز ٹوڈے :   قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان شدید تصادم ہوا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر رانا تنویر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جب کہ اس دوران ایوان میں شور شرابہ بھی ہوا۔

اسد قیصر کے ساتھ جھڑپ میں رانا تنویر نے پی ٹی آئی کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہٹلر اور مسولینی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے سرکاری وسائل کے ذریعے وفاق پر حملہ کیا، انہیں غلط بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال تک تباہی پھیلانے پر آپ کو شرم آنی چاہیے، پنجاب حکومت چاہے تو 10 لاکھ لوگ لا سکتی ہے، آپ 5 لوگوں کو بھی پنجاب سے نہیں نکال سکے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+