خیبرپختونخوا: زرعی ماہرین نے گندم کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کے لیے بیج تیار کرلیا

گندم کی پیداوار

نیوز ٹوڈے :  خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار میں مسلسل کمی پر قابو پانے کے لیے پشاور کے ترناب زرعی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین نے گندم کے بیج کی تین نئی اقسام تیار کی ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باوجود زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا میں سالانہ 1.4 ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جبکہ اس کی سالانہ کھپت 5 ملین ٹن ہے۔ صوبے میں 51 فیصد کاشتکاری کا انحصار بارشوں پر ہے۔ تاہم گزشتہ پانچ سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص بارشوں کی کمی سے زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

نیا بیج تیار کرنے والے ماہرین الطاف اللہ اور اختر علی نے بتایا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے نیا بیج ترناب زرعی تحقیقاتی ادارے میں تیار کیا گیا ہے۔ نئے بیجوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ کسانوں کو کاشتکاری کی جدید تکنیک کی تربیت بھی دی جا رہی ہے جس سے کاشتکاروں کو پیداواری اہداف حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔

ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں اور چاول اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث خیبرپختونخوا میں کسانوں نے گندم کی کاشت کم کر دی ہے۔ نئے بیجوں سے جہاں صوبے میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہیں ان بیجوں میں موجود زنک اور آئرن کئی بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+