اساتذہ کے لیے نیا مسئلہ

اساتذہ

نیوز ٹوڈے :    بی ایڈ کے بغیر سکولوں میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو حتمی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اساتذہ کو 31 دسمبر تک بی ایڈ ڈگریاں  جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بی ایڈ مکمل کرنے کی تاریخ 31 دسمبر کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو خط بھیجا ہے۔ اس سے قبل اساتذہ کو بی ایڈ مکمل کرنے کے لیے 8 سال سے زائد کی توسیع دی جا چکی ہے۔ مذکورہ تمام اساتذہ کو سکول ایجوکیشن میں 2015 کے بعد بھرتی کیا گیا تھا۔اگر وہ B.Ed مکمل نہیں کرتے ہیں۔ مقررہ وقت تک اساتذہ کو ان کی ملازمتوں سے برخاست کر دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+