شیر افضل مروت کا تحریک انصاف کے بانی کو رہا کرنے کی پیشکش کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

شیر افضل مروت

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کرنے کی پیشکش کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات کے 15 سے 20 دن میں پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

مذاکرات کو تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے تھا، ایسا نہیں ہے کہ پارٹی یا پی ٹی آئی کے بانی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ (ن) لیگ مذاکرات کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے بانی کے بیان سے کچھ نقصان ہوا، اب مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اس بار پی ٹی آئی کے بانی نے قیادت کے مشورے کو سنجیدگی سے لیا ہے، ابھی تک مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+