حکومت مدرسہ بل پر فیصلہ کرے، زیادہ دیر نہیں ہوئی، حمد اللہ

حافظ حمد اللہ

نیوز ٹوڈے :   جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مدرسہ بل پر گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے اور جلد فیصلہ کر لیں تو زیادہ دیر نہیں ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت مدرسہ بل کے معاملے میں سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر ہار چکی ہے، تنظیم مدارس اور جے یو آئی مدرسہ رجسٹریشن بل میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول نہیں کرتے۔

جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ مدرسہ رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، اس کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، جے یو آئی اور تنظیم مدارس کا حکومت سے یہی مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے بل کو تسلیم کیا جائے، گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے، ابھی بھی وقت ہے حکومت فیصلہ کرے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے ایف اے ٹی ایف کے حوالے نہ کریں ورنہ قوم کو بتائیں کہ ایوان میں فیصلے عوام کی نہیں ایف اے ٹی ایف کی مرضی سے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے 26ویں ترمیم میں مدارس سے متعلق جے یو آئی کا مجوزہ بل منظور کیا تھا تاہم بعد ازاں صدر نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے اسے واپس بھیج دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+