کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا
- 18, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈز کے اجراء کے لیے ایک ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دے گی، پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے لیے 1.88 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے، اور 536.1 ملین روپے کے فنڈز وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل انیشی ایٹو پراجیکٹ کے لیے منظوری ملنے کا امکان ہے۔
تبصرے