سردیوں میں جلد کو چمکدار کیسے بنایا جائے؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا
- 18, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سردیوں میں جلد کو چمکدار کیسے بنایا جائے؟ بشریٰ انصاری نے ہیروئنز کے لیے آزمایا ہواٹوٹکا شیئر کیا۔پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو نمی بخشنے کے لیے ہیروئنوں کے لیے آزمایا ہوا، آسان اور سستا ٹوٹکا شیئر کیا۔
حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اداکارہ روبینہ اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ان کی جلد انتہائی خشک ہے جس کے لیے انہوں نے دنیا کی مہنگی ترین مصنوعات استعمال کیں لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ جس کے بعد بشریٰ انصاری کی آسان ٹپ نے ان کی مدد کی اور اب انہیں یقین ہے کہ اس ٹپ سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ اس موقع پر بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ماضی کی ہیروئنز چاہے وہ گوری ہوں یا کالی، چمکدار جلد کی حامل تھیں۔جب میں نے اداکارہ بابرہ شریف کی بہن سے اس راز کے بارے میں پوچھا۔ اس چمکدار جلد کے بارے میں اس نے مجھے بتایا کہ ہم جلد پر گلیسرین، عرق گلاب اور لیموں لگاتے ہیں لیکن اس وقت میں نے اس ٹوٹکے پر عمل نہیں کیا۔
تاہم، اب میں 2 کھانے کے چمچ بائیو آئل میں 1 کھانے کا چمچ ای آئل، گلیسرین،اور کیسٹر آئل ملا کر ہر روز اپنے چہرے پر لگاتی ہوں۔
بشریٰ انصار نے کہا کہ یہ تمام چیزیں حیرت انگیز فائدے دیتی ہیں کیونکہ یہ تمام چیزیں اصلی ہیں، ان میں کوئی کیمیکل نہیں ہوتا، مجھے اس علاج کے ساتھ ہائیلورونک ایسڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
خاص خبریں
-
برطانیہ نے تارکین وطن کیلیے مستقل رہائش کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم (شیخ حسینہ واجد) کو سزاۓ موت کا حکم سنا دیا گیا
-
اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی کابینہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی ریاست کو ماننے سے کیا انکار
-
سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی
تازہ ترین
-
برطانیہ نے تارکین وطن کیلیے مستقل رہائش کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم (شیخ حسینہ واجد) کو سزاۓ موت کا حکم سنا دیا گیا
-
اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی کابینہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی ریاست کو ماننے سے کیا انکار
-
سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی

تبصرے