عمران خان نے کمیٹی بنائی لیکن لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، عمر ایوب

عمر ایوب

نیوز ٹوڈے :   پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے لیکن لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کل رات گئے تک عدالت میں جاری رہی۔ عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے۔ سوال یہ ہے کہ اتنی دیر تک سماعت کیوں جاری رہی؟

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ان کی گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا جا رہا ہے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی کے بانی نے بنائی تھی۔ لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہم کسی کے پاس نہیں گئے۔ کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو کرے یا نہ کرے۔

واضح رہے کہ چند روز سے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم ابھی تک کسی نے باضابطہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ اگر تحریک انصاف سنجیدہ ہے تو اسے حکومت کو مثبت پیغام دینا چاہیے کہ یہ ان کی کمیٹی ہے اور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سپیکر سے وزیراعظم سے بات کرنے کا بھی کہیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+