بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی کس ٹیم کے لیے کھیلیں گے؟
- 19, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی کرکٹر شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچون برشال کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 30 دسمبر سے شروع ہوگی جس کے لیے شاہین شاہ آفریدی نے بی پی ایل کی ٹیم 'فارچیون برشال' سے معاہدہ کر لیا ہے۔
شاہین کی ٹیم میں شمولیت پر فارچیون برشال انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہین آفریدی بی پی ایل میں کھیلنے کی تیاری کر رہی ہیں اور ہم انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
تبصرے