اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کا نیا ورژن متعارف کرادیا

اسٹیٹ بینک

نیوز ٹوڈے :   اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کا نیا ورژن متعارف کرادیا۔ عالمی معیار کا ECIB V2 سسٹم یکم جنوری سے فعال ہو جائے گا۔اسٹیٹ بینک نے نئے سسٹم کے حوالے سے بینکوں کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

سٹیٹ بنک کے مطابق اب سٹیٹ بنک کے پاس نادہندگان اور قرضوں کی معافی کا اصل وقتی ڈیٹا ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس تمام قرضوں کی ری شیڈولنگ اور قرض لینے والوں کا حقیقی وقت میں مکمل ڈیٹا بھی ہوگا۔ نیا ECIB نظام مالیاتی شعبے کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+