آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کے لیے خوشخبری
- 19, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں بہتری آئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم دسمبر 2023 سے ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست ہیں جب کہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما، شوبمن گل اور ویرات کوہلی بدستور دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ .
ون ڈے بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے، قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے اور بھارت کے کلدیپ یادیو چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ نمیبیا کے برنارڈ شلٹز پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلش بلے باز جو روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد اپنے ہم وطن ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ہیری بروک دوسرے اور کیوی سٹار کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بابر اعظم ایک درجہ ترقی کر کے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سعود شکیل رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔
تبصرے