ذاکر نائیک نے دریائے نیل میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

ذاکر نائیک

نیوز ٹوڈے :   معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپ ایڈونچر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔

ذاکر نائیک نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہنگامہ خیز لہروں پر ریور رافٹنگ کا شوق بھی پورا کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس دل دہلا دینے والے ایڈونچر کی تیاری کرتے ہوئے، خطرناک چھلانگ لگاتے اور دریائے نیل کے بہتے پانی کے اوپر ہوا میں معلق دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یوگنڈا کے شہر جنجا کو مشرقی افریقہ کا ایڈونچر کیپیٹل بھی کہا جاتا ہے جہاں بنجی جمپنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ اور دیگر چیلنجنگ کھیل کھیلے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے لوکالو علاقے میں زیبرا اور امپالاس سمیت مختلف جانوروں کو دیکھا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ واضح رہے کہ ذاکر نائیک اس وقت یوگنڈا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شہروں میں مذہبی اجتماعات اور تقریبات سے خطاب کریں گے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+