مرنے والے کا شناختی کارڈ کیسے منسوخ کیا جائے؟

شناختی کارڈ

نیوز ٹوڈے :   نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو مرنے والے شخص کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔نادرا آرڈیننس کے سیکشن 17 اے کے تحت مرنے والے شہری کے انتقال کے 60 دن کے اندر اس کا شناختی کارڈ منسوخ کرنا لازمی ہے۔

نادرا نے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے متوفی کے خاندان کے افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت متوفی کا کوئی بھی قریبی رشتہ دار (والدین، شریک حیات، بچے، بھائی، بہن اور وہ لوگ جن کا اندراج میت کے خاندانی ریکارڈ میں موجود ہے) ضروری دستاویزات فراہم کر کے متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کر سکتا ہے۔

ضروری یا مطلوبہ دستاویزات میں میت کا اصل شناختی کارڈ یا اصل شناختی کارڈ کی عدم موجودگی میں شناختی کارڈ نمبر، یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا تحصیل میونسپل آفس کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ موت کا سرٹیفکیٹ اور تدفین کا سرٹیفکیٹ شامل ہے۔

واضح رہے کہ موت کی صورت میں شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی اور 7 دن کے اندر کینسل سرٹیفکیٹ فراہم کیا جاتا ہے۔غلط استعمال کو روکنے کے لیے نادرا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ رجسٹریشن سنٹر میں متوفی کا اصل شناختی کارڈ تلف ہو جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+