پاکستان میں وزراء کی تنخواہوں میں اضافے پر امریکا کا ردعمل
- 20, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ، امریکا کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کی جانب سے وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صحافی نے سوال جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک ماہ قبل میں نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی وزیر خزانہ سے پوچھا تھا کہ یہ اضافہ ایسے ملک میں بالکل ناقابل قبول ہے جہاں اتنی غربت ہو اور پھر آپ یہاں فنڈز یا قرض مانگنے آتے ہیں۔
صحافی نے اپنے سوال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی لیکن وہاں کے حکمرانوں نے اپنی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جواب دیا کہ میرے خیال میں تنخواہوں میں اضافے کا سوال پاکستان کے عوام اور وہاں کی حکومت کا معاملہ ہے، امریکا کا نہیں۔ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ اس لیے سوال پاکستانی حکومت سے بھی ہونا چاہیے۔ امریکہ کے ساتھ نہیں۔ امریکی ترجمان میتھیو ملر نے زور دے کر کہا کہ ہم دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر اپنی رائے نہیں دیتے اور ہماری پالیسی پاکستان کے لیے ایک جیسی ہو گی۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے