مدرسہ رجسٹریشن بل کا معاملہ، وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت

شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :  وزیراعظم شہباز شریف نے مدرسہ رجسٹریشن بل کے معاملے پر بات چیت کے لیے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آج ملاقات کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف پیش کریں گے۔ اگر وزیراعظم نئی تجاویز دیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کا حوالہ دیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کی دعوت دیے جانے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے بھی رابطہ کرکے ان سے مشاورت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی مولانا کے ہمراہ ہوں گے۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+