ٹوکیو باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ 2024، پاکستان کے زاہد مغل نے تاریخ رقم کر دی
- 20, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستانی باڈی بلڈر زاہد مغل نے ٹوکیو باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ 2024 میں بڑا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔زاہد مغل نے ٹوکیو باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ میں پہلی بار چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔
باڈی بلڈر زاہد مغل کی محنت اور لگن نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔زاہد مغل کی جیت کے بعد ٹوکیو میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا جس کا سہرا باڈی بلڈر زاہد مغل کی شاندار کارکردگی کو جاتا ہے۔
پاکستان نے پہلی بار باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ میں میڈل جیتا ہے، 8 رکنی پاکستانی ٹیم کی قیادت پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کے صدر طارق پرویز کر رہے تھے۔
تبصرے