ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا، سندھ میں دھند پڑنے کا امکان

موسم سرد

نیوز ٹوڈے :   محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پہاڑوں پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو رشکئی سے پشاور ٹول پلازہ تک بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے پشاور کو ملک کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں ذرات کی تعداد 367 ریکارڈ کی گئی۔فضائی آلودگی کے لحاظ سے راولپنڈی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ذرات کی تعداد 252 اور ہری پور 239 ہے، جب کہ ہری پور ذرات کی گنتی کے ساتھ ملک کا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+