’چیتا‘ قرار، بابر اعظم بھی اوپنر صائم ایوب کے مداح ہو گئے
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا اور اس فتح میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا۔صائم ایوب نے سیریز کے دوران دو بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ملا۔ ون ڈے سیریز میں بذات خود فارم میں واپس آنے والے اور بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنانے والے بابر اعظم صائم ایوب کی بیٹنگ کو سراہنے کے علاوہ کچھ نہ کر سکے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا کہہ دیا۔
اس کے ساتھ ہی اگلی پوسٹ میں بابر اعظم نے اپنے دوست اور قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بابر اعظم نے ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستان کے تیسرے میچ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اس جیت کو پاکستان کے لیے فخر اور خوشی کا باعث قرار دیا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے