لاہور: سبزی اور پھل فروشوں نے سرکاری قیمتوں کی فہرستیں اڑا دیں، خریدار مہنگائی سے پریشان

سبزی اور پھل فروش

نیوز ٹوڈے :   سرکاری قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرنے کے باوجود لاہور میں سبزی اور پھل فروشوں نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں، سرکاری پرائس لسٹوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے خریدار مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔

لاہور میں آلو کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں 100 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، پیاز 120 روپے کی بجائے 135 روپے، لہسن 560 کی بجائے 580 روپے اور ٹماٹر 170 روپے کی بجائے 200 فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ۔

یہی صورتحال پھلوں کی قیمتوں کی ہے، سیب 210 روپے کی بجائے 250 روپے، امرود 115 کی بجائے 150 روپے اور انگور 310 روپے کی بجائے 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی 5 روز میں 403 روپے فی کلو سے بڑھ کر 468 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازار سے ہی سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر سبزیاں دستیاب ہیں۔ نقل و حمل کے علاوہ دکانوں اور بجلی کے بلوں کے اخراجات بھی ہیں۔ انہیں کم قیمت پر کیسے فروخت کیا جا سکتا ہے؟

مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے۔ حکومت گھر بھرنے کی بجائے موثر اقدامات کرے تاکہ انہیں کچھ ریلیف مل سکے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+